عاصف بٹ
کشتواڑ/رات بھر بارشوں کے باعث آج صبح بٹوت کشتواڑ شاہراہ پھاگومڑ کے مقام پر بھاری پسی آئی جس باعث شاہراہ پر ٹریفک نقل و حمل معطل ہو چکا ہےـ
حکام کے مطابق بحالی کا کام جاری ہےـ
تفصیلات کے مطابق آج صبح پھاگومڑ کے مقام پر بھاری چٹانیں گرآئیں جسکے باعث سڑک آمدورفت کیلے بند ہوگئی اور دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔ کئی گھنٹوں تک جب مشینری نہیں پہنچی تو درماندہ مسافروں نے ازخود پتھروں کو ہٹانے کا کام شروع کیا جس کے بعد انتظامیہ نے مشینری کو تعینات کیا جو سڑک کو قابل آمدورفت بنانے میں مصروف ہیں۔
کشتواڑ دچھن سڑک پر بھی ڈنگڈرو سے کی کلومیٹر آگے بھاری پتھر گرانے کے سبب سڑک آمدورفت کیلئے بند ہوگی ہے جس پر بحال کا کام شروع کردیاگیاہے۔