سری نگر// سابق آئی اے ایس افسر اور سابق چیئرمین پبلک سروس کمیشن خواجہ ایم شمس الدین گنائی کا ہفتہ کی صبح سری نگر کی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا۔ وہ 92 سال کے تھے۔
چئیرمین پبلک سروس کمیشن کی حیثیت سے ریٹائر ہونے سے قبل گنائی، جن کا تعلق متان اننت ناگ سے ہے، نے بارہمولہ اور سری نگر سمیت مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کے طور پر خدمات انجام دیں اور انتظامی خدمات میں اپنے کیریئر کے دوران مختلف دیگر پوسٹنگ کے علاوہ پرنسپل سیکریٹری، جی اے ڈی کے طور پر بھی تعینات رہے۔
وہ ریٹائرڈ آئی اے ایس آفیسر خورشید احمد گنائی کے چچا اور ریٹائرڈ آئی اے ایس افسران محمد اقبال کھانڈے اور بشارت احمد دھر اور آئی پی ایس آفیسر شفقت علی وتالی کے سسر بھی تھے۔
گنائی کے خاندان میں سول اور پولیس انتظامیہ کے کئی افسران شامل ہیں جن میں ایس ایس پی بارہمولہ رئیس محمد بھٹ اور ایس ایس پی ٹریفک سری نگر سٹی مظفر احمد شاہ کے علاوہ ریاستی پولیس، سول اور جوڈیشل سروسز کے کئی افسران شامل ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق اُن کی نمازِ جنازہ آج بعد دوپہر 3 بجے جواہر نگر سری نگر میں ادا کی جائے گی۔ ان کے انتقال پر بڑے پیمانے پر تعزیت کی جا رہی ہے۔
سابق چیئرمین پی ایس سی خواجہ شمس الدین گنائی کا انتقال