عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/معروف سماجی کارکن اور فلاحی شخصیت خواجہ عبد الخالق ملک ساکن باغ مہتاب آج صبح 6 بج کر 30 منٹ پر طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔مرحوم ایک نیک سیرت، پرہیزگار اور خدا ترس انسان تھے۔ ملک ہر دلعزیز شخصیت تھے اور علاقے میں ایک منفرد مقام رکھتے تھے۔
مرحوم اپنے پیچھے اہلیہ اور دو بیٹے ڈاکٹر محمد طارق ملک اور گوہر احمد ملک کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔ڈاکٹر محمد طارق ملک، کشمیری کینوس کے ایڈیٹر میر اعجاز کے برادر نسبتی ہیں۔مرحوم کی نماز جنازہ آج دن 11 بج کر 45 منٹ پر باغِ مہتاب کے قبرستان میں ادا کی گئی ، جس کے بعد مرحوم کو سپردلحد کیا گیا ۔
باغِ مہتاب کے خواجہ عبد الخالق ملک کا انتقال
