عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور قائد حزب اختلاف راہول گاندھی آج جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے۔
کانگریس ترجمان کے مطابق دونوں لیڈرآج جموں پہنچنے والے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ دورے کا مقام اور وقت پہلے ہی طے کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ راہول گاندھی جموں اور سرینگر کا دورہ کریں گے اور نیشنل کانفرنس کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ جموں و کشمیر میں آئندہ انتخابات کے لیے قبل از انتخابات اتحاد کے طریقوں کو حتمی شکل دی جا سکے۔
انہوں نے کہا، “وہ یہاں نیشنل کانفرنس لیڈروں کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم کے فارمولے پر تبادلہ خیال کریں گے، وہیں قبل از انتخابات اتحاد پر بھی تبادلہ خیال ہو گا”۔
گاندھی جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے تاکہ اتحاد کے لیے سیٹوں کی تقسیم پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔