Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترینکشمیر

حلقہ انتخاب خانیار کے ’ملک صاحب گوجوارہ ‘کے گلی کوچے خستہ حالی کا شکار، راہگیروں کو شدید مشکلات

KU Admin
Last updated: July 20, 2025 3:27 pm
KU Admin
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سرینگر کے قلب میں واقع حلقہ انتخاب خانیار کے معروف محلہ ’’ملک صاحب گوجوارہ‘‘کے گلی کوچے بدترین خستہ حالی کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو روزمرہ آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ نہ صرف راہگیر بلکہ اسکولی بچے، بزرگ شہری، خواتین اور مریض بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ علاقے کے مکینوں نے متعلقہ حکام کی مسلسل عدم توجہی اور مقامی عوامی نمائندے کی سردمہری پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ’’ملک صاحب گوجوارہ‘‘کی گلیاں گزشتہ کئی برسوں سے مرمت و تعمیر کی منتظر ہیں، لیکن حکومتی عدم دلچسپی کے باعث یہ علاقہ تباہی کی تصویر بن چکا ہے۔ مقامی شہریوں اشتیاق احمد، اعجاز احمد اور مہراج الدین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’’ہم نے متعدد بار انتظامیہ اور میونسپل حکام سے درخواستیں کیں، یاد دہانیاں کروائیں، لیکن ہر بار صرف وعدے اور یقین دہانیاں ہی ملیں، عملی طور پر کچھ نہیں ہوا۔‘‘
انہوں نے بتایا کہ بارش کی صورت میں یہ گلیاں تالاب میں تبدیل ہو جاتی ہیں، کیچڑ اور پانی کی بھرمار کی وجہ سے بچوں، خواتین اور بزرگوں کا پیدل چلنا محال ہو جاتا ہے۔ بعض مقامات پر تو یہ گلیاں مکمل طور پر شکستہ ہو چکی ہیں، جہاں سے گزرنا نہ صرف دشوار بلکہ خطرناک بھی ہو چکا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق علاقے کی ایک اہم گلی جو کہ ایک اسکول ’’سین کیڈز‘‘اور میرج ہال کی موجودگی کے باعث ہمیشہ لوگوں کی آمدورفت سے بھری رہتی ہے، اس وقت انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے۔ گلی کی حالت اس قدر خراب ہو چکی ہے کہ نہ صرف اسکول جانے والے بچوں کو بلکہ عام راہگیروں کو بھی یہاں سے گزرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔ خصوصاً صبح کے وقت جب بزرگ افراد نماز کے لیے مساجد کا رخ کرتے ہیں تو انہیں شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
لوگوں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہاں متعلقہ حکام کی عدم توجہی کا شدید گلہ ہے وہیں مقامی ایم ایل اے علی محمد ساگر سے بھی شکوہ ہے کہ قد آور سیاسی رہنمااورحلقہ کے موجودہ ایم ایل اےہونے کے باوجودکے حلقہ کےمیں گلیاں اور نالیاں اِس قدر خستہ حالی کا شکار ہے ۔
مقامی باشندوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ گلیوں اور نالیاں کی مرمت کے لیے رقومات پہلے ہی واگزار ہو چکی ہیں، تاہم ٹینڈر عمل میں تاخیر کی وجہ سے کام کا آغاز نہیں ہو سکاجس کی وجہ سے عوام کو مسلسل مشکلات کا سامنا ہے۔
عوام نے زور دے کر کہا ہے کہ ایم ایل اے علی محمد ساگر ذاتی مداخلت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ’’ملک صاحب گوجوارہ ‘‘ کی تباہ حال گلیوں کی حالت سدھارنے کیلئے فوری اقدمات کی ہدایت دیں تاکہ علاقے کی یہ گلیاں جلد از جلد قابلِ آمد و رفت بن سکیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
دچھن کشتواڑمیں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین جھڑپ شروع
تازہ ترین
کل جماعتی میٹنگ: حزب اختلاف نے وزیر اعظم مودی سے پہلگام، ٹرمپ، بہار کے مسئلہ پر پارلیمنٹ میں بولنے کا کیا مطالبہ
برصغیر
ریاستی درجہ ہمارا حق ، جموں کشمیر میں یوٹی نظام ناقابل قبول:عمر عبداللہ
برصغیر
اننت ناگ پولیس نے چہرہ شناسی ٹیکنالوجی کے ذریعے مشتبہ شخص کی گرفتاری عمل میں لائی
تازہ ترین

Related

تازہ ترین

جموں میں کانگریس کا احتجاج ناکام بنانے پر طارق قرہ برہم، دہلی میں پارلیمنٹ گھیراؤ کا اعلان

July 20, 2025
تازہ ترینجموں

جموں میں کانگریس کی احتجاجی ریلی کو پولیس نے ناکام بنا دیا، کئی لیڈران گرفتار

July 20, 2025
پیر پنچالتازہ ترین

ساوجیاں کے دریا میں ڈوب کر نوجوان لقمہ اجل

July 20, 2025
تازہ ترینسپورٹسکشمیر

کشمیر میں فٹبال کا جنون، کشمیر سپر لیگ نے شائقین کو دیوانہ بنا دیا

July 20, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?