Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیرتازہ ترین

ایکسائز پالیسی معاملے میں اروند کیجریوال کا سپریم کورٹ سے رجوع

Mazar Khan
Last updated: April 10, 2024 1:44 pm
Mazar Khan
Share
3 Min Read
File Photo
SHARE

یو این آئی

نئی دہلی// وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایکسائز پالیسی 2021-22 کے مبینہ گھپلہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اپنی گرفتاری اور حراست کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی پر دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی زیرقیادت بنچ کے سامنے سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے مسٹر کیجریوال کا موقف پیش کرتے ہوئے ان کی عرضی کو بہت اہم قرار دیا اور اس پر جلد سماعت کی درخواست کی۔

چیف جسٹس نے بنچ کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ مسٹر سنگھوی سے کہا کہ وہ متعلقہ معاملے کے بارے میں ای میل کریں اور اس پر غور کیا جائے گا۔

ہائی کورٹ کے جسٹس سورن کانتا شرما کی سنگل بنچ نے منگل کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے وزیراعلی کیجریوال کو گرفتار کرنے اور انہیں مرکزی تفتیشی ایجنسی کی تحویل میں دینے کے خصوصی عدالت کے فیصلے کو درست ٹھہراتے ہوئے ان کی عرضی خارج کر دی تھی، ۔ سنگل بنچ نے وزیر اعلی کیجریوال کی گرفتاری اور حراست کے معاملے میں مداخلت کرنے سے صاف انکار کر دیا تھا۔

ہائی کورٹ کی سنگل بنچ نے کہا تھا کہ ای ڈی کی طرف سے عدالت کے سامنے پیش کیے گئے دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملزم کیجریوال مذکورہ ایکسائز پالیسی کو تیار کرنے کی سازش میں ملوث تھے۔ انہوں نے اس جرم سے حاصل آمدنی استعمال کی۔ سنگل بنچ نے یہ بھی کہا کہ وہ (کیجریوال) ذاتی طور پر اس پالیسی کو بنانے میں ملوث تھے اور مبینہ طور پر رشوت طلب کرنے میں بھی ملوث تھے۔

اس سے قبل 3 اپریل کو ہائی کورٹ نے دونوں فریقین کے دلائل تفصیل سے سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

مسٹر کیجریوال نے لوک سبھا انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے مرکزی ایجنسی کے ذریعہ ان کی گرفتاری کے وقت پر سوال اٹھایا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ یہ (ان کی گرفتاری) جمہوریت، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات اور مساوی مواقع سمیت آئین کے بنیادی ڈھانچے کی ’خلاف ورزی‘ کرتی ہے۔ اس لیے ان کی گرفتاری اور حراست کو غیر قانونی قرار دیا جانا چاہئے۔

مسٹر کیجریوال کو ای ڈی نے 21 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔ وہ عدالتی حراست میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ یکم اپریل کو کاویری باویجہ کی خصوصی عدالت نے انہیں 15 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا تھا۔

ای ڈی نے مسٹر کیجریوال پر دہلی ایکسائز پالیسی 2021-2022 (جو تنازعہ کے بعد منسوخ کر دی گئی) کے ذریعے غیر قانونی طور پر کروڑوں روپے حاصل کرنے میں کلیدی سازشی ہونے کا الزام لگایا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
مسائل کا حل میدان جنگ میں نہیں ، بات چیت اور سفارت کاری آگے بڑھنے کا واحد راستہ :وزیر اعظم مودی
برصغیر
ٹنل کے آرپار گرمی کی شدید لہر،سرینگر میں  35.2ڈگری سیلشس کے ساتھ دہائیو ں کا ریکارڈ ترین گرم دن ریکارڈ
تازہ ترین
فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر نے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
تازہ ترین
ایران میں پھنسے کشمیری طلبا کے ایک گروپ کی وطن واپسی
برصغیر

Related

تازہ ترینخطہ چناب

چاچا زاد بھائی کے موت کی خبر سن کر 20سالہ لڑکی نے دریائے چناب میں چھلانگ لگا کر اپنی جان کا خاتمہ کیا

June 19, 2025
برصغیرتازہ ترین

کشمیر محفوظ ہے، یاتری اور سیاح یہاں آئیں: گجندر سنگھ شخاوت

June 19, 2025
تازہ ترینکشمیر

چھ ماہ گزر گئے، مگر ریزرویشن معاملہ جوں کا توں ،طلباء مایوس، حکومت خاموش

June 19, 2025
تازہ ترین

عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرہ روانہ ہوئے

June 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?