جموں میں کشمیری پنڈتوں نے تازہ ہلاکتوں کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا

File Photo

یو این آئی

جموں//جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیاں میں منگل کے روز ملی ٹینٹوں کے ہاتھوں کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے خلاف جموں میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے احتجاجی ریلی نکالی۔
مظاہرین نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں تعینات کشمیری پنڈت ملازمین کو جلدازجلد جموں ٹرانسفر کیا جائے ۔یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ جموں میں کشمیری پنڈتوں کی ایک بڑی تعداد نے تازہ ہلاکتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرئے کئے۔
معلوم ہوا ہے کہ انتظامیہ کے خلاف نعرے بازہ کر رہے تھے۔
مظاہرین نے میڈیا کو بتایا کہ موجودہ ایل جی انتظامیہ کی جانب سے اُن کی دیریانہ مانگوں کو پورا کرنے کی اور کوئی توجہ مبذول نہیں کر رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ راہول بھٹ کی ہلاکت کے بعد ایل جی انتظامیہ نے یقین دلایا تھا کہ کشمیری پنڈتوں کو معقول سیکورٹی فراہم کی جائے گی لیکن شوپیاں میں منگل کے روز اور ایک کشمیری پنڈت کا قتل کیا گیا۔
مظاہرین نے بتایا کہ انتظامیہ کشمیری پنڈتوں کو سیکورٹی فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے لہذا کشمیر میں جتنے بھی پنڈت ملازمین ہیں اُنہیں فوری طورپر جموں ٹرانسفر کیا جائے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ وہ اب بلی کا بکرا نہیں بننا چاہتے ہیں لہذا حکومت کو اس حوالے سے اب فیصلہ لینا ہی پڑے گا۔
کشمیری پنڈتوں نے بتایا کہ جان ہے تو جہاں ہے لہذا اب ہماری ایک ہی مانگ رہے گی کہ کشمیری پنڈتوں کو جموں منتقل کیا جائے۔