سرینگر// وادی کشمیر میں سخت سردی کا سلسلہ جاری ہے اور خطے میں خشک موسم کے سبب سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ آج کئی مقامات پر شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ کیا گیا، جس نے معمولاتِ زندگی کو متاثر کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ دسمبر کے اختتام تک کسی بڑی موسمی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔
وادی کشمیر میں سردی کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دیگر مقامات پر بھی درجہ حرارت میں مسلسل گراوٹ درج کی جا رہی ہے۔
ماہر موسمیات کے مطابق، سرینگر میں گزشتہ شب درجہ حرارت منفی 5.3، قاضی گنڈ میں منفی 6.0، پہلگام میں منفی 6.8، کپواڑہ میں منفی 5.6، کوکرناگ میں منفی 5.7، گلمرگ میں منفی 4.0، سونمرگ میں منفی 7.7، زوجیلا میں منفی 23.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ جنوبی ضلع اننت ناگ میں درجہ حرارت منفی 8.9، کھڈوانی میں منفی 7.1، گاندربل میں منفی 5.8، پلوامہ میں منفی 8.5، بانڈی پورہ میں منفی 5.6، بارہمولہ میں منفی 5.0، بڈگام میں منفی 6.7، کولگام میں منفی 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور شوپیاں میں منفی 8.9 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا۔
اسی دوران جموں میں شبانہ درجہ حرارت 4.9، بانہال میں منفی 3.4، بٹوت میں 1.5، کٹرا میں 6.7، بھدرواہ میں منفی 0.8، کشتواڑ میں 2.4، پاڈر میں منفی 8.3 ڈگری سینٹی گریڈ، کٹھوعہ میں 5.0، رامبن میں 3.3، ریاسی میں 1.2، سانبہ میں 0.5، ادھم پور میں منفی 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ، پونچھ میں 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ اور راجوری میں 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا۔
لہہ میں شبانہ درجہ حرارت منفی 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ، کرگل میں منفی 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کشمیر میں 40 دنوں کا شدید سردی کا دورانیہ “چلہ کلان” 21 دسمبر سے شروع ہوگا۔ اس دوران بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان ہے تاہم مجموعی طور پر موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔
شدید سردی کے سبب بیشتر علاقوں میں پانی کی لائنیں اور جھیلوں کا پانی منجمد ہو چکا ہے۔ عوام کو محتاط رہنے اور مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ سردی سے پیدا ہونے والی مشکلات کا مقابلہ کیا جا سکے۔
وادی کشمیر شدید سردی کی لپیٹ میں، سرینگر میں درجہ حرارت منفی 5.3
