بجلی کٹوتی میں مزید اضافہ ہو گا، صارفین صورتحال کو برداشت کریں: کے پی ڈی سی ایل

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ڈی سی ایل) نے پیر کو کہا کہ بجلی کی محدود دستیابی کی وجہ سے وادی میں بجلی کی کٹوتی میں ناگزیر اضافہ ہوگا۔
کارپوریشن نے صارفین سے کہا کہ وہ صورتحال کو برداشت کریں اور خاص طور پر اوقاتِ کار میں بجلی کے درست استعمال کو یقینی بنائیں۔
کے پی ڈی سی ایل نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، “بجلی کی محدود دستیابی کی وجہ سے، بجلی کی کمی میں ناگزیر اضافہ ہوا ہے۔ بجلی کی دستیابی بہتر ہونے کے بعد ان پابندیوں میں نرمی کی جائے گی”۔
صارفین سے اپیل کرتے ہوئے کارپوریشن نے مزید کہا، “ہمارے ساتھ صورتحال کو برداشت کریں اور اوقاتِ کار کے دوران بجلی کے معقول استعمال کو یقینی بنائیں، منظور شدہ لوڈ/ہکنگ سے تجاوز کرنے سے گریز کریں”۔