Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترینصفحہ اول

کشمیر: اسٹرا بری کا پھل بازاروں میں دستیاب لیکن مانگ اور ریٹ میں کمی سے کاشتکار مایوس

KU Admin
Last updated: May 16, 2025 10:34 am
KU Admin
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/وادی کشمیر میں سب سے پہلے تیار ہونے والا پھل اسٹرا بری بازاروں میں دستیاب ہے تاہم پہلگام واقعے کے باعث اس کی مانگ اور ریٹ تسلی بخش نہ ہونے سے کسان مایوس نظر آ رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وادی میں یہ فصل عین اس وقت تیار ہوئی جب پہلگام واقعے سے پیدا شدہ صورتحال کے نتیجے میں خاص طور پر سیاحوں کے واپس چلنے جانے سے یہاں کے بازار سنساں ہوگئے تو اس پھل کی مانگ اور ریٹ میں یکایک 50 فیصد سے بھی زیادہ کمی ہوگئی۔سری نگر کے مضافاتی علاقہ حضرت بل کے گاسو نامی گائوں میں کاشتکار ان دنوں اس فصل کو پودوں سے اتارنے کے کام میں مصروف عمل ہیں لیکن امسال ان کے چہروں پر مایوسی کے بادل سایہ فگن ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ امسال بھی پیداوار اچھی تھی اور ریٹ بھی اچھی تھی لیکن پہلگام واقعے کے بعد ریٹ یکایک کم ہوگئی۔
منظور احمد نامی ایک کاشتکار نے بتایامیں 8 برسوں سے یہ کاشتکاری کرتا ہوں اور اپنی روزی روٹی اچھی طرح سے کماتا ہوں اور اپنے عیال کو بخوبی پالتا ہوں۔انہوں نے کہااسٹرا بری کشمیر میں سب سے پہلے تیار ہونے والا پھل ہے جس کو یہاں کے لوگ اور سیاح شوق سے کھاتے ہیں لیکن امسال جب یہ پھل تیار ہوا بد قسمتی سے اسی وقت پہلگام واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں اس پر گہرے اثرات مرتب ہوگئے۔ان کا کہنا تھااس کی اچھی مانگ بھی تھی ریٹ بھی تسلی بخش تھی لیکن جب سیاح واپس چلے گئے، اسکول، کالج بند ہوگئے جس سے بازاروں میں رش پھیکا پڑ گیا تو یکایک اس پھل کی مانگ اور ریٹ بھی متاثر ہوگئی۔
موصوف کاشتکار نے کہاجس ڈبے کی بازار میں 80 سے 100 روپیہ ریٹ تھی وہ گر اب مشکل سے 40 روپیے میں بیچا جاتا ہے اور جو بڑا ڈبہ 6 سو روپیوں کا تھا وہ آج مشکل سے ہی ڈھائی سو روپیوں میں فروخت کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہابازاروں میں ریٹ کے اچانک اس قدر گر جانے سے کسان مایوس ہیں دوسری طرف اس پھل کی عمر انتہائی کم ہوتی ہے اس کو زیادہ دیر تک سٹور نہیں کیا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھاسال گذشتہ حکومت نے ریفرجریٹر گاڑیوں کے ذریعے اس پھل کو جموں کے بازاروں تک پہنچایا تھا جس سے کسانوں کو کافی فائدہ ہوا تھا لیکن امسال ابھی تک سرکار نے اس طرح کا کوئی اقدام نہیں کیا۔
منظور احمد نے کہاہماری پوری بستی ہی اس فصل کی کاشتکاری سے ہی وابستہ تھی لیکن اب لوگ دوسرے ذرائع معاش اپنا کر اپنے عیال کی پرورش کرتے ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ زمین کم ہوتی جا رہی ہے۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ ان کاشتکاروں کی مدد کے لئے فوری موثر اقدام کرے تاکہ ان کو بحران سے بچایا جا سکے۔وادی میں اسٹرا بری کی کاشتکاری ٹنگمرگ کے علاوہ جنوبی کشمیر کے کچھ علاقوں میں بھی کی جاتی ہے۔اعجاز احمد نامی ایک کسان نے کہا کہ اگر اس کی طرف دونوں حکومت اور کاشتکار بھر پور توجہ دیں گے تویہ بھی سیب صنعت کی طرح ایک انتہائی منافع بخش صنعت ثابت ہوسکتی ہے۔قابل ذکر ہے کہ اسٹرا بری موسم سرما کے اختتام کے بعد وادی کشمیر میں سب سے پہلے تیار پھل ہے لیکن پودوں سے اتارنے کے بعد یہ پھل صرف تین یا چار دن تک تازہ رہ سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر اس پھل کی کاشت کے لئے موزوں ترین جگہ ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
عمر عبداللہ کی رابطہ دفتر پر کئی وفود سے ملاقات CM Meets various Delegations at Srinagar
تازہ ترین
فنڈز میں خردبرد: اے سی بی نے استاد، ٹھیکیدار اور دیگر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
تازہ ترین
بڈگام میں لشکر طیبہ کے تین دہشت گرد معاون گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود برآمد
تازہ ترین
جموں میں موٹار شیل برآمد
تازہ ترین

Related

تازہ ترین

جنگ ہمارے لئے تباہی ہے، ہم امن کے خواستگار ہیں:ناصر اسلم وانی

May 16, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

سرحد پار کچھ لوگوں کو خوش کرنے کی کوشش: تلبل پروجیکٹ پر محبوبہ مفتی کے بیان پر وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا ردعمل

May 16, 2025
تازہ ترین

حج 2025: ،وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کامرکز سے اضافی پروازوں کا مطالبہ

May 16, 2025
تازہ ترین

مامر کنگن کے 45سالہ لاپتہ شخص کی نعش کاؤژیرون پاور کنال سے برآمد

May 16, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?