Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترینصفحہ اول

پہلگام حملے کے خلاف وادی میں مکمل ہڑتال:سڑکیں سنسان، بازار بند، عوامی غم و غصہ عروج پر

KU Admin
Last updated: April 23, 2025 11:15 am
KU Admin
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/پہلگام میں سیاحوں پر ہوئے سفاکانہ دہشت گرد حملے کے خلاف بدھ کو وادی کشمیرمیں مکمل ہڑتال سے معمولات زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی۔ متحدہ مجلس علماء ، تاجر انجمنوں، مذہبی اداروں اور اہم سیاسی قیادت کی جانب سے دی گئی ہڑتال کی اپیل پر وادی میں مکمل بند رہا، جس کے نتیجے میں روزمرہ زندگی کا پہیہ جام ہو کر رہ گیا۔جموں وکشمیر کے گرمائی دارالخلافہ سرینگر سمیت تمام ضلعی صدر مقامات اور قصبہ جات میں تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہیں۔
پہلگام حملے کے خلاف عوامی ردعمل صرف ہڑتال تک محدود نہیں رہا بلکہ کئی علاقوں میں شام کے وقت کینڈل لائٹ مارچ بھی نکالے گئے۔ سرینگر، اننت ناگ، پلوامہ، شوپیان، بارہمولہ اور بانڈی پورہ میں شہریوں نے ہاتھوں میں شمعیں تھام کر سڑکوں پر مارچ کیا اور جاں بحق ہوئے سیاحوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں ’’ہمیں انصاف چاہیے‘‘، ’’دہشت گردی مردہ باد‘‘، اور ’’کشمیر امن چاہتا ہے‘‘ جیسے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔متحدہ مجلس علماء کے سرپرست اعلیٰ میر واعظ مولوی عمر فاروق نے کہا،یہ حملہ نہ صرف انسانیت بلکہ اسلام کے اصولوں کے بھی خلاف ہے۔ ایک بے گناہ کی جان لینا پوری انسانیت کو قتل کرنے کے مترادف ہے۔مفتی ناصر الاسلام، محبوبہ مفتی اور پیپلز کانفرنس کے سجاد غنی لون سمیت دیگر کئی سیاسی رہنماؤں نے ہڑتال کی مکمل حمایت کی اور عوام سے پرامن احتجاج کی اپیل کی۔محبوبہ مفتی نے اپنے بیان میں کہا، ’’یہ حملہ صرف چند افراد پر نہیں بلکہ ہماری تہذیب اور ہمارے اقدار پر حملہ ہے۔‘‘
ادھر، حکومتی سطح پر بھی سخت چوکسی اختیار کی گئی ہے۔ پولیس اور نیم فوجی دستے حساس علاقوں میں تعینات کئے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹا جا سکے۔عوامی حلقوں نے اس بات پر زور دیا کہ کشمیر ایک پرامن خطہ بننا چاہتا ہے، اور دہشت گردی کی یہ شکل کشمیری معاشرے کے چہرے کو داغدار کرنے کی کوشش ہے۔
ایک مقامی شہری نثار احمد نے یو این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’ہمیں خون نہیں امن چاہیے۔ ہم کشمیری مہمان نواز ہیں۔یقینی طور پر پہلگام کا یہ حملہ وادی کی اجتماعی روح پر کاری ضرب ہے، مگر آج کی پرامن اور متحدہ ہڑتال نے یہ واضح پیغام دیا ہے کہ کشمیری عوام امن، انصاف اور انسانی وقار کے ساتھ کھڑےٰ ہے، اور دہشت گردی کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کو اب انصاف ملے گا: منوج سنہا
تازہ ترین
کولگام میں امرناتھ یاترا قافلے کی تین گاڑیاں متصادم: 10 سے زائد یاتری زخمی
تازہ ترین
امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار 49 یاتریوں کا بارہواں قافلہ روانہ
تازہ ترین
13 جولائی: پائین شہر کے نوہٹہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں پابندیاں عائد، لیڈران گھروں میں نظر بند

Related

تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

عمر عبداللہ کا الزام: شہداء کی قبروں پر جانے سے روک کر حکومت نے جمہوریت کا گلا گھونٹا

July 13, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

13جولائی کا قتلِ عام ہمارے لیے جلیانوالہ باغ جیسا ہے: عمر عبداللہ

July 13, 2025
تازہ ترینکشمیر

13جولائی کے شہداء ہمارے ہیروز تھے، لیڈران کو مزار پر جانے سے روکنا ظلم کی یاد دہانی ہے: محبوبہ مفتی

July 13, 2025
تازہ ترین

شہداء کی یاد میں تقریب کی اجازت نہ دینا آمرانہ طرزِ عمل ہے: الطاف بخاری

July 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?