عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/مرکزی وزیر برائے سول ایوی ایشن، رام موہن نائیڈو نے جمعرات کو کہا کہ یہ وقت ہے کہ کشمیر کی معیشت کے ساتھ کھڑا ہوا جائے اور عوام سے اپیل کی کہ وہ ایک بار پھر وادی کشمیر کا رخ کریں۔رام موہن نائیڈو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پہلگام حملے کے بعد ملک بھر کے لوگ ایک ساتھ کھڑے ہوئے، اب وقت ہے کہ کشمیر کی معیشت کے لیے بھی اتحاد کا مظاہرہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا،ہم یہاں کشمیر کی سیاحت کو دوبارہ زندہ کرنے آئے ہیں۔ پروازوں کی آمد و رفت دوبارہ شروع ہو چکی ہے۔ لوگوں کو چاہیے کہ وہ دوبارہ یہاں آئیں۔ یہ ایک محفوظ جگہ ہے۔
وزیر موصوف نے سرینگر ایئرپورٹ کی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا، سرینگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو گئی ہیں۔ میں نے یہاں مقامی لوگوں سے ملاقات کی، جنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سیاحت کو بحال کیا جانا چاہیے۔ حکومت اس حوالے سے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔
کشمیر محفوظ،ملک کی عوام بے فکر ہوکر وادی کشمیر کا رُخ کرے: سول ایوی ایشن وزیر
