عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/کشمیر زون پولیس نے پولیس کنٹرول روم (پی سی آر) کشمیر میں ملی ٹنسی سے متعلق واقعات سے متاثرہ افراد اور خاندانوں کی مدد کے لیے زونل سطح کی شکایت سیل قائم کی ہے۔یہ سیل پیر سے ہفتے تک روزانہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک آپریشنل رہے گی۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا: ‘ کشمیر زون پولیس نے پولیس کنٹرول روم (پی سی آر) کشمیر میں زونل سطح کی شکایت سیل قائم کی ہے’۔انہوں نے کہا: ‘ اس سیل کا مقصد وادی میں دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کی شکایات کو منظم ادارہ جاتی مدد فراہم کرکے دور کرنا ہے’۔
ان کا کہنا ہے: ‘یہ سیل پیر سے ہفتہ تک صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کام کرے گی اور دہشت گردی کے متاثرہ خاندانوں کو اپنی شکایات بذریعہ فون نمبرات 0194 – 2506548 اور 7889373200 شیئر کرنے کے لیے ایک وقف چینل پیش کرے گی’۔
ترجمان نے بتایا کہ موصول ہونے والی شکایات کو فوری ازالے کے لیے متعلقہ محکموں کو بھیجا جائے گا۔
کشمیر زون پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہیلپ لائن قائم کی
