عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر//سرینگر تا دہلی ریل سروس میں ایک نیا موڑ آیا۔ وزیر ریلوے اشونی ویشنونے کہا کہ رواں برس کے ماہ ستمبر تک سرینگر تا دہلی ریل سروس نہیں چلے گی۔ انھوں نے کہا کہ جموںمیں فی الحال صرف تین پیلٹ فارم ہیں،مزید چار پلیٹ فارم درکار ہیں جب تک نہ مزید چار پلیٹ فارم بن جاتے ہیں تب تک کشمیر سے دہلی وندے بھارت ایکسپریس کے چلنے کا کوئی امکان نہیں ہے
۔
اشونی ویشنو کہا کہ اس دوران میل ایکسپریس کٹرہ تا سرینگر چلے گی ۔ انھوں نے مزید کہا کہ سرینگر تا دہلی وندے بھارت ایکسپریس کیلئے مسافروں کو ایک ہی بار ٹکٹ لینا ہوگا البتہ کٹرہ ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کا تبادلہ کرنا ہوگا۔
دِلی دور است : کشمیر تا دہلی ریل سروس کیلئے ماہ ستمبر تک مزید انتظار کرنا پڑے گا : اشونی ویشنو
