Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیرتازہ ترینکشمیر

کشمیر:حضرت شاہ ہمدان(رح) کا 660واں عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

KU Admin
Last updated: June 3, 2025 5:01 pm
KU Admin
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/حضرت امیر کیبر میر سید علی ہمدانی(رح) المعروف حضرت شاہ ہمدان کا 660 واں سالانہ عرسِ مبارک منگل کے روز شہر خاص کے تاریخی علاقے خانقاہِ معلیٰ میں مذہبی عقیدت، روحانی جوش اور تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر وادی کے اطراف و اکناف سے ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی اور آستانہ عالیہ پر حاضری دے کر اپنی حاجات و دعاؤں کے لیے سربسجود ہوئے۔
عرسِ مبارک کی تقریبات کا آغاز نمازِ ظہر کے بعد ہوا، جس میں خواتین، مرد، بزرگ، نوجوان، اور بچے بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ فضاء درود و سلام اور منقبتوں سے معطر تھی، جب کہ علمائے کرام نے حضرت شاہ ہمدان(رح) کی حیاتِ طیبہ، دینی خدمات اور صوفیانہ تعلیمات پر سیر حاصل روشنی ڈالی۔
مقامی انتظامیہ، محکمہ اوقاف، وقف بورڈ، اور خانقاہِ معلیٰ کے منتظمین نے زائرین کی سہولت کے لیے فول پروف انتظامات کیے تھے۔ خانقاہ کے احاطے اور گرد و نواح میں صفائی، پانی، طبی امداد اور سیکورٹی کے لیے خاطر خواہ بندوبست موجود رہا۔
یو این آئی نمائندے کے مطابق زائرین صبح سے ہی آستانہ عالیہ کی طرف رخ کر رہے تھے۔ روحانیت سے لبریز ماحول میں لوگ ہاتھ اٹھا کر دعا مانگتے رہے تھے۔ کئی عقیدت مندوں نے عرسِ مبارک کو ’روحانی تجدید ایمان‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حضرت شاہ ہمدان (رح)کے نقشِ قدم پر چل کر ہم انفرادی و اجتماعی فلاح حاصل کر سکتے ہیں۔
حضرت میر سید علی ہمدانی(رح)14ویں صدی کے معروف صوفی، مبلغ، مصلح، عالم دین اور فلسفی تھے۔ آپ کا تعلق ایران کے ہمدان شہر سے تھا اور آپ سلسلہ کبرویہ کے عظیم بزرگ تھے۔
حضرت شاہ ہمدان (رح)نے تین بار کشمیر کا سفر کیا۔ سب سے اہم اور طویل سفر 1372ء میں ہوا جب وہ تقریباً 700 اہل علم، صوفیائے کرام، ہنرمندوں، قالین بافوں، خطاطوں، معماروں اور علما کے ساتھ کشمیر وارد ہوئے۔
آپ کی آمد نہ صرف دینی نقطۂ نظر سے اہمیت کی حامل تھی بلکہ تمدنی، تہذیبی، اقتصادی اور علمی سطح پر بھی انقلابی تبدیلیاں آئیں۔ آپ نے یہاں لوگوں کو صرف اسلام کی طرف مائل نہیں کیا بلکہ انھیں دستکاری، تجارت، قالین بافی اور دیگر فنون سکھائے، جو آج بھی کشمیری ثقافت کا حصہ ہیں۔حضرت شاہ ہمدان (رح)نے اپنی تصانیف کے ذریعے دینی اور اخلاقی اصولوں کو عام کیا اور ان کی تعلیمات صدیوں سے کشمیری سماج کا روحانی سرچشمہ رہی ہیں۔
دریائے جہلم کے کنارے واقع خانقاہِ معلیٰ نہ صرف حضرت شاہ ہمدان(رح) کی قیام گاہ اور تبلیغی مرکز تھی بلکہ آج بھی یہ جگہ کشمیر کے صوفی سلسلے کی علامت ہے۔ یہ مقام آج بھی کشمیری عوام کے عقیدے اور روحانیت کا مرکز تصور کیا جاتا ہے۔
عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کئی علمائے کرام نے کہا کہ کشمیر میں پائیدار امن، اخوت، اور سماجی ہم آہنگی کے لیے حضرت شاہ ہمدان (رح)کی تعلیمات پر عمل ناگزیر ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ مادہ پرستی اور نفسانی خواہشات سے ہٹ کر روحانیت، خدمت خلق، اور اخلاص کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
این آئی اے کے جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر چھاپے
تازہ ترین
بیلی چرانہ جموں میں عدم شناخت خاتون کی نعش برآمد
جموں
ایس پی او منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد
جموں
سلیکشن گریڈ کانسٹیبل 8000روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں

Related

برصغیر

شمال مشرقی ریاستوں میں بارش کا قہرجاری

June 4, 2025
کشمیر

جمعہ کو بھارتی ریلوے کی تاریخ رقم ہوگی وزیر اعظم 46,000کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبے قوم کے نام وقف کرینگے

June 4, 2025
کشمیر

مرکزی وزارت صحت کی اہم ایڈوائزری جاری کورونا وائرس کا نیاپھیلائو

June 4, 2025
کشمیر

وادی میں ایک اور کیس، تعداد 10 ملک میںمزید 864مثبت، 7کی موت

June 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?