وادی کشمیر کی روایتی کانگڑی ہر گھر میں موسم خزاں کے اختتام کے ساتھ ہی نمودار ہو جاتی ہے اور ہر فرد کے ہاتھوں میں دیکھی جاتی ہے۔کشمیر کے شہر و گام میں روایتی کانگڑی کا استعمال صدیوں سے کیا جاتا ہے، کانگڑی بید کی نرم ٹہنیوں سے بنی ہوئی ایک مخصوص ٹوکری ہوتی ہے جس میں اسی سائز کی پکی مٹی کی انگیٹھی ڈالی جاتی ہے اور اس انگیٹھی میں دہکتے کوئلے ڈالے جاتے ہیں جو گرمی فراہم کرتے ہیں۔شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کا کلوسہ نامی ایک گاوں کے تمام گھرانوں کا روز گار کانگڑیاں بننے کے پیشے پر ہی منحصر ہے۔
ویڈیو: مبشر خان