پہاڑی ضلع رام بن کی کنگا-گاندھری-بھٹنی سڑک کا کئی سو میٹرحصہ ایک بار ڈھہ گیا ہے۔ قبل ازیں اس سڑک کی بحالی کیلئے محکمہ تعمیرات عامہ رام بن نے جون کے مہینے میں 29 لاکھ روپئے کے ٹینڈر جاری کئے تھے اور بلاک گاندھری کی ڈی ڈی سی کونسلر کے ٹھیکیدار شوہر نے بہت کم قیمتوں پر اس کا کام کا ٹھیکہ قریب 13 لاکھ روپے میں حاصل کیا تھا اور تیرہ لاکھ روپئے سے زائد کی رقم خرچنے کے باوجود بھی اس سڑک کا ایک بڑا حصہ چار روز قبل پھر ڈھہ گیا ہے۔
ویڈیو:محمد تسکین