عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر انتظامیہ نے منگل کو سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے کرتے ہوئے 14 سینئر افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔
ایک سرکاری حکم نامے کے مطابق نوین ایس ایل (آئی اے ایس، اے جی ایم یو ٹی: 2012)، جو اس وقت سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، کو سیکرٹری سول ایوی ایشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔ وہ کمشنر سول ایوی ایشن کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے، اور اس ذمہ داری سے ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری (آئی اے ایس) کو فارغ کیا گیا ہے۔
ایونی لوواسا، جو پوسٹنگ کے منتظر تھیں، کو سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ انشل گرگ، جو شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تھے، کو تبدیل کرکے صوبائی کمشنر کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔
وِکاس کندل، ڈپٹی کمشنر پونچھ، کو جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، جبکہ گُرپال سنگھ، جو اس وقت ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جموں کے عہدے پر فائز ہیں، کو منیجنگ ڈائریکٹر، جموں پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ بنایا گیا ہے۔
سچن کمار ویشیا، ڈپٹی کمشنر جموں، کو شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔
انیل بانکا، جو پوسٹنگ کے منتظر تھے، کو فنانس ڈیپارٹمنٹ میں اسپیشل سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔
شری کانت بالا صاحب جو اس وقت جموں پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر ہیں، کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر کپواڑہ تعینات کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر راکیش منہاس، ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ، کو اب ڈپٹی کمشنر جموں مقرر کیا گیا ہے۔
آیوشی سودن، ڈپٹی کمشنر کپواڑہ، کو ڈپٹی کمشنر سانبہ تعینات کیا گیا ہے۔
جے کے اے ایس افسران میں، منظور احمد قادری، ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ، کو تبدیل کر کے اگلے احکامات کا انتظار کرنے کو کہا گیا ہے۔ اندو کنول، جو اس وقت سروسز سلیکشن بورڈ کی چیئرپرسن ہیں، کو ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ مقرر کیا گیا ہے۔
اشوک کمار شرما، جے کے اے ایس، اسپیشل سیکرٹری، لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ ڈیپارٹمنٹ، کو ڈپٹی کمشنر پونچھ مقرر کیا گیا ہے۔
راجیش شرما، جے کے اے ایس، جو اس وقت ڈپٹی کمشنر سانبہ ہیں، کو ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ تعینات کیا گیا ہے۔
یہ حکم نامہ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے اور فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
جموں و کشمیر انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریاں، انشل گرگ نئے صوبائی کمشنر کشمیر تعینات
