عظمیٰ ویب ڈیسک
چنڈی گڑھ/پہلگام دہشت گردانہ حملے کے جواب میں ہندوستان کی جانب سے آپریشن سندور شروع کرنے پر، بحریہ کے لیفٹیننٹ ونے نروال کی والدہ آشا نروال نے بدھ کو کہا کہ اس کارروائی سے پہلگام حملے میں مارے جانے والوں کو انصاف ملا ہے اور یہ انہیں خراج عقیدت ہے۔
کرنال میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردانہ حملے کا جو بدلہ لیا گیا ہے وہ اچھی بات ہے اور وہ، ان کے خاندان سمیت سبھی وزیر اعظم اور ملک کی فوج کے ساتھ ہیں۔ آشانروال نے کہا کہ وہ ہندوستانی فوج سے کہنا چاہتی ہیں کہ وہ ایسی کارروائی کرے اور ایسا منہ توڑ جواب دے کہ مستقبل میں پہلگام جیسے واقعات دوبارہ ہ نہ ہوپائیں۔انہوں نے کہا کہ پہلگام حملے میں مرنے والوں کو اس کارروائی سے انصاف ملا ہے اور یہ ان کے لئے خراج عقیدت ہے۔
پہلگام حملے میں مارے گئے لوگوں کو ملا انصاف: آشا نروال
