عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// رشوت خور ملازمین کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے مرکزی تفتیشی ایجنسی ( سی بی آئی )کی اینٹی کورپشن ونگ نے سرینگر میں ایک جونیئر اسسٹنٹ کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دبوچ لیا۔
سی بی آئی سرینگر کی انسداد بدعنوانی شاخ کی ایک ٹیم نے انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ پبلک ایڈمنسٹریشن کے ایک جونیئر اسسٹنٹ کو 3000 روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک شکایت ملنے کے بعد ٹیم نے کامیان جال بچھایا جس دوران انہوں نے غلام نبی وانی نامی جونیئر اسسٹنٹ کو 3000 روپے رشوت مانگتے اور قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ ٹیم نے جونیئر اسسٹنٹ کو وہیں رنگے ہاتھو ں دبوچ لیاجس کے بعد معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔