عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں یونیورسٹی نے آنے والے تہواروں کے پیشِ نظر 20، 22 اور 23 اکتوبر 2025 کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دئیے ہیں۔یونیورسٹی کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن میں، ڈاکٹر راج کمار، جوائنٹ رجسٹرار (امتحانات) نے بتایا کہ ملتوی کیے گئے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
طلباء کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تازہ ترین معلومات کے لیے باقاعدگی سے یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ چیک کرتے رہیں۔
جموں یونیورسٹی نے 20، 22 اور 23 اکتوبر کے امتحانات ملتوی کر دیئے
