نئی دہلی// وقف بل 2024 پر پارلیمانی مشترکہ کمیٹی کے چیئرمین اور بی جے پی کے ایم پی جگدمبیکا پال نے جمعرات کو کہا کہ کمیٹی جموں و کشمیر کا دورہ کر سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق، کمیٹی کے کئی ارکان نے کہا ہے کہ وقف (ترمیمی) بل پر رپورٹ جموں و کشمیر کے دورے کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی۔ متحدہ مجلس علماء نے بھی کمیٹی کو بل کے بارے میں اپنے تحفظات پیش کرنے کی درخواست کی ہے۔
مجلس علماء نے اپنے بیان میں کہا کہ ان ترامیم سے مسلم کمیونٹی کے مذہبی، سماجی اور فلاحی اداروں پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، جس سے وقف جائیدادوں کی خودمختاری متاثر ہو سکتی ہے۔
چیئرمین پال نے کہا کہ کمیٹی نے اب تک 18 سے 20 دورے کیے ہیں اور جلد جموں و کشمیر کے دورے کے لیے سپیکر کی اجازت طلب کی جائے گی۔
وقف بل پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا جموں و کشمیر کا دورہ متوقع
