یو این آئی
جموں// بھارتیہ جنتاپارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا کا دورہ جموں خراب موسم کی وجہ سے آخری لمحات میں منسوخ کرنا پڑا ۔
بی جے پی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ جموں میں خراب موسمی صورتحال اور دھند کی وجہ سے جے پی نڈا کا دورہ منسوخ ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ آخری لمحات میں بھاجپا صدر کے جموں دورے کو منسوخ کرنا پڑا کیونکہ اتوار کی صبح جموں ہوائی اڈے پر کم روشنی کے باعث جہازلینڈ نہ کر سکا۔
بتادیں کہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے استقبال کی خاطر بھاجپا کارکنان صبح سے ہی ہوائی اڈے کے باہر انتظار کر رہے تھے تاہم بعد ازاں انہیں آگاہ کیا گیا کہ دھند کے باعث جے پی نڈا کا دورہ منسوخ ہوا ہے۔