عظمیٰ ویب ڈیسک
اننت ناگ// جنوبی ضلع اننت ناگ سے معروف صحافی اور کشمیر عظمیٰ کے سابق نامہ نگار طارق علی میر کے والد غلام نبی میر مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
مرحوم کی نماز جنازہ آج شام 4 بجے احاطہ خانقاہ فیض پناہ ڈورو میں ادا کی جائے گی۔
غلام نبی میر ایک خوش اخلاق اور نیک سیرت شخصیت کے مالک تھے۔
کشمیر عظمیٰ کے اداراتی عملہ نے اپنے ساتھی کے والد کے انتقال پر تعزیت و تسنیت پیش کرتے ہوئے اللہ پاک سے دعا کی ہے کہ وہ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔
اس دوران اننت ناگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن، انجمن اردو صحافت جموں وکشمیر اور شعبہ صحافت سے وابستہ دیگر سینئر افراد نے ان کے غلام نبی میر کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔