عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سیشن 2025-26 کے داخلہ ٹیسٹ 26 اپریل 2025 کو شروع ہوئے اور 31 مئی 2025 تک مکمل ہونے والے ہیں۔ چند پروگراموں کے داخلہ ٹیسٹ 10 اور 11 مئی 2025 کو شیڈول ہیں۔یہ اعلان جامعہ ملیہ اسلامیہ کے رجسٹرار پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی نے کیا ہے۔
چیف پبلک ریلیشن آفیسر، جے ایم آئی ،پروفیسر صائمہ سعید کی جاری کردہ ریلیز کے مطابق جاری صورتحال اور طلباء کی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے، جے ایم آئی نے جموں و کشمیر کے طلباء کے داخلہ ٹیسٹ الگ سے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ جموں و کشمیر کے ان طلباء کو موقع فراہم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے جنہوں نے درخواست دی ہے لیکن وہ 10-11 مئی 2025 کو شیڈول داخلہ ٹیسٹ میں شرکت نہیں کر پا رہے ہیں۔
تاہم، باقی طلباء کے لیے، داخلہ ٹیسٹ دی گئی تاریخوں اور وقت (10-11 مئی 2025) پر منعقد کیے جائیں گے۔
جے ایم آئی نے جموں و کشمیر کے طلباء کیلئے 10-11 مئی کو ہونے والے داخلہ ٹیسٹوں کو دوبارہ شیڈول کرنے کا اعلان کیا
