کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے سماجی کارکن جو گندر بھڈاری نے اعلیٰ حکام سے جموں میں منعقد ہونے جا رہے JKPSC اورJKSSB کے تمام امتحانات ملتوی کرنے کی اپیل کی ہے۔ بھنڈاری نے پریس کے نام جاری ایک بیان میں کہا کہ وادی چناب میں حالیہ برف باری سے تمام سڑک رابطے منقتع ہو گئے ہیں امیدوار وادی میں کئی مقامات پر پھنسے ہو ے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پسیوں کے گر نے کی وجہ سے قومی شاہرہ تک جانے والی تمام رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں،گاڑیوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے اس لئے امتحا نات کا ملتوی ہونا نا گزیر ہو گیا ہے۔