عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے ای کورٹ اور آئی ٹی سیکشن کے عملے کے لیے نئی یونیفارم متعارف کرائی ہے۔ یہ فیصلہ آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کمیٹی کی سفارشات کے تحت کیا گیا ہے جسے چیف جسٹس نے منظور کیا۔
اس سلسلے میں جاری ایک حکم نامہ کے مطابق، مرد عملے کے لیے نیلے رنگ کے سوٹ (پینٹ اور کوٹ)، سفید شرٹ اور ای کورٹ لوگو کے ساتھ نیلے رنگ کی ٹائی لازم ہوگی، جبکہ خواتین کے لیے نیلے رنگ کے شلوار قمیض، نیلے کوٹ اور نام کی تختی کے ساتھ یونیفارم متعین کی گئی ہے۔
حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ یونیفارم دیگر ہائی کورٹ عملے کی طرح ہر دو سال بعد تبدیل کی جائے گی۔