سری نگر//جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن نے دونوں صوبوں کے کھلاڑیوں کے لیے انڈر 16 ٹرائلز کے انعقاد کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔
یہ ٹرائل صوبہ کشمیر کے کھلاڑیوں کے لیے ایس کے اسٹیڈیم سری نگر میں 16 سے 19 جولائی تک جبکہ جموں صوبے کے کھلاڑیوں کے لیے کرکٹ گراؤنڈ گھروٹہ میں 21 سے 24 جولائی تک ہوں گے۔
کشمیر صوبے کے کھلاڑیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 14 اور 15 جولائی کو سری نگر کے دفتر میں ڈیجیٹائزڈ تاریخ پیدائش سرٹیفکیٹ جمع کرائیں جبکہ جموں صوبے کے کھلاڑیوں سرٹیفکیٹ جموں کے دفتر میں 19 اور 20 جولائی کو جمع کرائیں۔
جموں و کرکٹ ایسوسی ایشن کے ٹرائلز 16 جولائی سے