عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے بارہویں جماعت کے سالانہ (پرائیویٹ) / بائی اینول 2025 کے ان امتحانات کی نئی تاریخ جاری کر دی ہے جو خراب موسم کی وجہ سے ملتوی کر دئیے گئے تھے۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملتوی شدہ بائیولوجی (بوٹنی و زوالوجی)، اسٹیٹسٹکس، پولیٹیکل سائنس اور اکاؤنٹنسی کے پرچے اب 17 اگست 2025 (اتوار) کو منعقد ہوں گے۔بورڈ حکام نے تصدیق کی ہے کہ ان پرچوں کا وقت اور مقام پہلے کی طرح ہی رہیں گے اور داخلے کے لیے کوئی نیا ایڈمٹ کارڈ درکار نہیں ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ یہ امتحانات اصل میں 30 جولائی 2025 کو ہونے والے تھے لیکن شدید بارشوں اور جموں و کشمیر کے کئی حصوں میں خطرناک سفر ی صورتحال کے باعث مؤخر کر دیے گئے تھے۔
“تمام متعلقہ امیدواروں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ اس نوٹس کو حتمی سمجھا جائے اور مقررہ نئی تاریخ کو اپنی حاضری یقینی بنائیں۔”