عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن (جے کے بی او ایس ای) نے 07 مارچ کو منعقد ہونے والے ووکیشنل مضامین کے 10ویں جماعت کے سالانہ امتحان کو ملتوی کردیا گیا۔
بورڈ نے کہا کہ سافٹ زون میں مارچ-07 کو ہونے والا امتحان اپریل-04 کو منعقد کیا جائے گا۔
جموں و کشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن کے ڈائریکٹر اکیڈمکس نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا، ”ناگزیر حالات کے پیش نظر پیشہ ورانہ مضامین کے امتحان بشمول زراعت، ملبوسات، میک اپ اور گھریلو فرنشننگ، آٹوموٹو، خوبصورتی اور تندرستی، صحت کور، آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس، فزیکل ایجوکیشن اور کھیل، پلمبنگ/ خوردہ، سیکورٹی، ٹیلی کمیونیکیشن، سیاحت اور مہمان نوازی، الیکٹرانکس اور سیکنڈری سکول (کلاس 10ویں) سیشن (ریگولر) 2024 کا جموں و کشمیر کے سافٹ زون میں07 مارچ کو 2024 کو منعقد ہونے والا امتحان ملتوی کر دیا گیا ہے اور اب 04 اپریل 2024 کو منعقد ہوگا“۔
تاہم بورڈ نے کہا کہ باقی مضامین کا امتحان فوری طور پر 11 مارچ 2024 سے شیڈول کے مطابق پہلے سے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے