Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترین

جموں کشمیر بورڈآف اسکول ایجوکیشن بدنظمی کا مرکز: نعیم اختر

KU Admin
Last updated: February 16, 2025 6:35 pm
KU Admin
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر تعلیم نعیم اختر نے حکام پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کو بدنظمی اور اوسط درجے کی کارکردگی کا مرکز بنا دیا گیا ہے، جہاں طلبہ کے مستقبل کو تاریکی میں دھکیلنے کی منظم کوششیں جاری ہیں۔
ایک بیان میں نعیم اختر نے جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی مکمل اصلاح کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ میں بدانتظامی کی متعدد رپورٹس سامنے آئی ہیں، جن میں نصابی کتب سے اہم ابواب ہٹانے اور ’اسٹیٹ‘ کے بجائے ’یو ٹی‘ لکھنے جیسے اقدامات شامل ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ یہاں تک کہ ’اسٹیٹ آف مائنڈ‘جیسے جملے کو بھی تبدیل کر کے ’یو ٹی آف مائنڈ‘ کر دیا گیا ہے۔
نعیم اختر نے کہا کہ ’’یہ مضحکہ خیز اور افسوسناک ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہمارے بچوں کا مستقبل چند جاہل لوگوں کے ہاتھ میں ہے جو خود کو ماہر تعلیم ظاہر کرتے ہیں۔ ان کے پس منظر کی جانچ ہونی چاہیے اور عوام کے سامنے لایا جانا چاہیے ـ
انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اس معاملے میں مداخلت کریں گے اور نصاب کی تازہ کاری کے نام پر ہونے والی ان غیر معقول کارروائیوں کو روکیں گے۔
اختر نے کہا کہ اس ساری بدنظمی کے علاوہ نصابی کتب کی عدم دستیابی طلبہ کے لیے شدید مشکلات پیدا کر رہی ہے اور ان کے تعلیمی حق سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم کی حالت ایسی ہو گئی ہے کہ طلبہ کو پرانی اور استعمال شدہ کتابوں پر انحصار کرنے کے لیے کہا جا رہا ہے۔
نعیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ ایسی صورتحال جموں و کشمیر نے آمرانہ ادوار میں بھی نہیں دیکھی تھی۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ کشمیری صوفی بزرگ شیخ العالم (رحمتہ اللہ علیہ) کو نصابی کتب سے نکال دیا گیا ہے اور ان کی زندگی اور تعلیمات اب کشمیر کے طلبہ کو نہیں پڑھائی جائیں گی۔
اختر نے کہا شیخ العالم (رح) کی تعلیمات اور اقوال کشمیر کی پہچان ہیں، جو برداشت، رواداری اور انسان دوستی کا پیغام دیتے ہیں۔ آخر اس تبدیلی سے کیا فائدہ حاصل ہوگا؟
انہوں نے مزید کہا کہ علامہ اقبال (رح) اور آغا شاہد علی جیسے نامور ادبی شخصیات کو بھی نصاب سے نکال دیا گیا ہے۔
اختر کا کہنا تھا کہ ’’اقبال عالمی شہرت یافتہ شاعر ہیں جو اپنی کشمیری شناخت پر فخر کرتے ہیں، اور آغا شاہد علی دنیا کے بہترین انگریزی شاعروں میں شمار کیے جاتے ہیں۔
سابق وزیر تعلیم نے ایک نجی اسکول کے طلبہ کو امتحانی فارم دینے سے انکار پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا۔

انھوں نے کہا ’جے کے بوس کے پاس اگر دماغ نہیں تو کم از کم دل ہونا چاہیے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ ادارہ اب بغیر دماغ کے چل رہاہے، لیکن اسے کم از کم طلبہ کی مشکلات کا احساس ہونا چاہیے۔
اختر نے مزید کہا کہ ان نااہلیوں کے ساتھ موجودہ بورڈ سے یہ توقع کرنا مشکل ہے کہ وہ امتحانات کا عمل بغیر کسی پریشانی کے مکمل کرے گا۔

’امتحانی سیزن قریب ہے اور وزیر اعلیٰ کو فوری طور پر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لینا چاہیے تاکہ شفاف امتحانی عمل کو یقینی بنایا جا سکےـ

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

تازہ ترین

پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت

July 5, 2025
برصغیرتازہ ترینخطہ چنابصفحہ اول

سرینگر میں 37.4ڈگری سیلشس کے ساتھ 72سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

July 5, 2025
برصغیرتازہ ترین

قانون اور آئین کی تشریح حقیقت پسندانہ ہونی چاہیے، : چیف جسٹس آف انڈیا

July 5, 2025
برصغیرتازہ ترین

پُلوں-سرنگوں والے قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں 50 فیصد تک کی کمی، ٹول فیس حساب کرنے کا نیا فارمولہ نافذ

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?