عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن (جے کے بی او ایس ای) نے پیر کو خطہ کے سافٹ علاقوں میں دسویں سے بارہویں جماعت تک کے سالانہ ریگولر امتحان کی ڈیٹ شیٹ جاری کی۔
12 ویں جماعت کے سالانہ ریگولر امتحانات 06 مارچ سے شروع ہوں گے۔
جے کے بی او ایس ای نے کہا کہ سافٹ زون میں دسویں جماعت کے امتحانات 07 مارچ سے شروع ہوں گے۔
اسی طرح JKBOSE نے کہا کہ گیارہویں جماعت کے سالانہ ریگولر امتحانات 30 مارچ سے شروع ہوں گے۔