عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے بدھ کے روز جماعت 11ویں اور 12ویں کے سالانہ باقاعدہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی۔ذرائع کے مطابق، 11ویں جماعت کے سالانہ امتحانات 19 نومبر سے شروع ہو کر 13 دسمبر تک جاری رہیں گے۔بورڈ نے مزید بتایا کہ 12ویں جماعت کے امتحانات 8 نومبر سے شروع ہو کر 3 دسمبر تک منعقد ہوں گے۔
اس سے قبل، بورڈ نے 10ویں جماعت کے امتحانات کی تاریخ شیٹ جاری کی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ امتحانات 3 نومبر سے 27 نومبر تک ہوں گے۔قابلِ ذکر ہے کہ بورڈ نے رواں تعلیمی سال کے تمام بورڈ امتحانات کے لیے نصاب میں 15 فیصد رعایت کا بھی اعلان کیا ہے۔
گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان،8نومبر سے ہوں گے شروع امتحانات
