عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/ پی ڈی پی لیڈر اور رکن اسمبلی وحید پرہ نے ایس آر او – 386 کے تحت مقرر کردہ چار سالہ پروبیشن کی حد سے زیادہ سروس مکمل کرنے کے باوجود 2019 بیچ کے جے کے اے ایس افسران کی مسلسل پروبیشن کی حیثیت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘سروس کے کئی سال گذر گئے مگر ابھی بھی پروبیشن پر ہیں’۔
ان کا کہنا ہے: ‘جے کے اے ایس 2019 بیچ کے افسران نے اپنی سروس کے پانچ سال مکمل کر لئے ہیں جو ایس آر او 386 کے تحت مقررہ 4 سالہ حد سے کہیں زیادہ ہے لیکن اب تک ان کی تصدیق نہیں ہوئی ہے’۔
وحید پرہ نے کہا: ‘محکمانہ امتحانات کبھی کرائے ہی نہیں گئے حتیٰ کہ سی اے ٹی جموں بنچ نے بھی حکومت کو ان کی پروبیشن کی توثیق کرنے کی ہدایت دی ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘واضح قوانین اور عدالت کی حکم کے باجود کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے’۔
ان کا کہنا ہے یہ افسران جموں وکشمیر کی خدمت ایمانداری سے کر رہے ہیں۔
رکن اسمبلی نے جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ سے ٹریبونل کی ہدایت پر بلا تاخیر عمل کرنے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا: ‘اس طویل غفلت سے نہ صرف حوصلہ شکنی ہوتی ہے بلکہ بد عنوانی کو ہوا ملتی ہے اور اہل افسروں کو سزا ملتی ہے۔
جے کے اے ایس 2019 کے افسران پروبیشن کی مقررہ حد مکمل کرنے کے باجود پروبیشن میں ہی ہیں: وحید پرہ
