جموں//گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا صرف 146نئے معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 56کشمیر صوبہ سے اور 90 کا تعلق جموں صوبہ سے ہے اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد4,55,953تک پہنچ گئی ہے۔اِسی مدت کے دوران صوبہ جموں سے 01کووِڈ مریض کی موت واقع ہوئی ہے ۔
اِسی دوران آج مزید83اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجن میں24صوبہ کشمیر اور59کا تعلق جموں صوبہ سے ہیں۔
آج بلیگ فنگس یامیوکور مائیکوِس کا آج کوئیمعاملہ سامنے آیا ہے ۔یوٹی میں تصدیق شدہ معالات کی تعداد 51ہے۔
کووِڈ ویکسی نیشن کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5,898کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,33,90,534تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,55,953معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے)754صوبہ جموں میں 470اور کشمیر صوبے میں284)سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک 4,50,441اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔
جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,757تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,425کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,333کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔
بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,58,64,380ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 09؍جولائی2022ءکی شام تک2,54,08,427نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,55,953 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔
بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع شوپیان میں 01،ضلع گاندربل میں 04 ،ضلع بڈگام میں 04 ، ضلع بارہمولہ میں 02اورضلع سری نگر میں45نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔کپواڑہ ،اننت ناگ بانڈی پورہ ،کولگام اورپلوامہ اضلاع سے مثبت معاملات کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔
اِسی طرح ضلع پونچھ میں 04،ضلع اودھمپورمیں09، ضلع سانبہ میں06، ضلع کٹھوعہ میں 02،ضلع ڈوڈہ میں 01، ضلع راجوری میں 01اورضلع جموںمیں67 نئے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔،رام بن،رِیاسی اورکشتواڑ اضلاع سے کسی مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں آئی ہے۔
جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید146افراد متاثر