عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر، وی کے بردی نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس اس بات کو یقینی بنانے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے کہ لوگ اپنی زندگی پُرامن طریقے سے گزاریں اور منشیات یا ملی ٹینسی کے خطرات سے دور رہیں۔
چھٹی پادشاہی گردوارہ میں بیساکھی کے موقع پر حاضری کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے آئی جی پی بردی نےکہا کہ جموں کشمیر پولیس عوام کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا، “ہم منشیات کے غلط استعمال اور ملی ٹینسی کے خلاف مسلسل جنگ لڑ رہے ہیں اور یہ جنگ جاری رہے گی۔ ہم کسی کو بھی امن میں خلل ڈالنے یا نوجوانوں کی زندگیاں برباد کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے جموں و کشمیر کے لیے امن اور خوشحالی کی دعا بھی کی۔ انھوں نے مزید کہا کہ تہوار ہمیں قریب لاتے ہیں اور ہمیں دعا مانگنے کا موقع فراہم کرتے ہیں ـ