سرینگر// یومِ جمہوریہ 2025 کے موقع پر جموں و کشمیر پولیس کے اہلکاروں کو 27 ایوارڈز سے نوازا گیا، جن میں 15 بہادری کے تمغے، 2 صدرِ جمہوریہ کے امتیازی خدمات کے تمغے، اور 10 عمدہ خدمات کے تمغے شامل ہیں۔
ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آنند جین، سی آئی ڈی چیف اور سابق آئی جی پی کشمیر نتیش کمار، آئی جی پی وجے کمار اور سابق ایس ایس پی سری نگر راکیش بالوال شامل ہیں۔
ایوارڈ یافتگان میں 15 بہادری کے تمغے، 2 صدرِ جمہوریہ کے امتیازی خدمات کے تمغے اور 10 عمدہ خدمات کے تمغے شامل ہیں۔
یومِ جمہوریہ 2025 کے موقع پر بہادری کے تمغے حاصل کرنے والوں میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اظہر رشید، ہیڈ کانسٹیبل ماجد افضل وانی، کانسٹیبل صفیر لون، کانسٹیبل شاہنواز احمد دیداد، اسسٹنٹ سب انسپکٹر سریش کمار بھٹ، سلیکشن گریڈ کانسٹیبل عاقب قیوم یتو، سلیکشن گریڈ کانسٹیبل منظور احمد بجاڑ، آئی پی ایس انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار، آئی پی ایس سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راکیش بالوال، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس افتخار طالب، اسسٹنٹ سب انسپکٹر فیروز احمد ڈار، ہیڈ کانسٹیبل سدیش سنگھ، ہیڈ کانسٹیبل پون کمار، سلیکشن گریڈ کانسٹیبل ارشاد احمد لوہار، اور مرحوم ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہمایوں مزمل بھٹ شامل ہیں۔
جموں و کشمیر پولیس کو یومِ جمہوریہ پر 27 ایوارڈز، 15 بہادری کے تمغے شامل
