عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر پولیس نے یوم آزادی 2025 کے موقع پر ملک میں سب سے زیادہ گیلیینٹری میڈلز حاصل کیے ہیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق 127اہلکاروں کو غیر معمولی بہادری کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا گیا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس سال اعلان کیے گئے کل 233 گیلیینٹری میڈلز میں سے 152 اہلکار جموں و کشمیر کے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ یعنی 127 ایوارڈ جموں و کشمیر پولیس کو ملے، جس کے بعد سی آر پی ایف کو 20، چھتیس گڑھ پولیس کو 14، بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کو 16 اور اتر پردیش پولیس کو 17 ایوارڈ ملے ہیں۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اس سال ملک بھر میں پولیس، فائر سروس، ہوم گارڈ و سول ڈیفنس اور اصلاحی خدمات کے مجموعی طور پر 1,090 اہلکاروں کو گیلیینٹری اور سروس میڈلز سے نوازا گیا ہے۔ ان میں 233 گیلیینٹری میڈل (جی ایم)، 99 صدراتی تمغہ برائے امتیازی خدمات (پی ایس ایم) اور 758 تمغہ برائے قابل ذکر خدمات (ایم ایس ایم) شامل ہیں۔
گیلیینٹری میڈل حاصل کرنے والوں میں 54 اہلکار بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں سے، 152 جموں و کشمیر سے، تین شمال مشرق سے اور 24 دیگر علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
جموں و کشمیر پولیس نے یوم آزادی 2025 پر سب سے زیادہ گیلیینٹری میڈلز حاصل کئے
