عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن نے ہفتہ کے روز حکومت سے مطالبہ کیا کہ یونین ٹیریٹری میں داخلے سے پہلے تمام منجمد گوشت کھیپوں کی لکھن پور انٹری پوائنٹ پر سخت جانچ کو یقینی بنائی جائے۔
سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے کے ایچ اے آر اے کے نائب صدر بابر چوہدری نےکہا کہ ایسوسی ایشن صارفین کی صحت کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کی مکمل حمایت کرتی ہے اور سپلائی چین کو منظم کرنے کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے۔
ایسوسی ایشن نے غیر برانڈڈ منجمد گوشت اور مرغوں پر مکمل پابندی، لکھن پور میں ایک فعال ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام اور میعاد، حفظانِ صحت اور معیار کی بروقت جانچ کے بعد ہی جموں و کشمیر میں داخلے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔ نائب صدر نے کہاخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے، جس میں لائسنس کی سیلنگ، سپلائرز کی بلیک لسٹنگ اور فوڈ سیفٹی قوانین کے تحت مقدمہ چلانا شامل ہو۔
چوہدری نے کہا کہ ایسوسی ایشن کی سفارشات کا مقصد غیر محفوظ گوشت مصنوعات کے خلاف زیرو ٹالرینس فریم ورک تیار کرنا ہے۔ انہوں نے کہاہمارا فوکس صارفین کی حفاظت ہے۔ ہم حکام سے درخواست کرتے ہیں کہ انٹری پوائنٹ پر سخت جانچ نافذ کریں تاکہ کوئی بھی غیر محفوظ مصنوعات کشمیر تک نہ پہنچ سکے۔
جموں و کشمیر ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کا لکھن پور میں منجمد گوشت کی سخت جانچ کا مطالبہ
