شیوسینا جموں وکشمیر یونٹ نے آج کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اقتدار کی ہوس کو پورا کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔ اس جماعت نے جموں و کشمیر کی شناخت اور ثقافت کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے۔شیوسینا جموں و کشمیر کے صدر منیش ساہنی نے آج کہا کہ بی جے پی اپنی عوام دشمن پالیسیوں سے عوام میں بڑھتی ہوئی بے اطمینانی سے بخوبی واقف ہے جس کی وجہ سے وہ غیر مقامی لوگوں کی مدد لے کر اقتدار پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔