عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدہ صورتحال کے پیش نظر، سرینگر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی حج پروازیں تیسرے روز بھی منسوخ رہیں، جبکہ ہفتہ کو مقررہ پرواز بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔
جموں و کشمیر حج کمیٹی نے جمعہ کے روز ایک نوٹیفکیشن میںاعلان کیا کہ پرواز نمبر SG-5210، جو 10 مئی 2025 کو روانہ ہونی تھی، موجودہ صورتحال کے باعث منسوخ کی جا رہی ہے۔حج کمیٹی نے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔
جموں کشمیرحج کمیٹی نے 10 مئی کی پرواز منسوخ کر دی
