جموں وکشمیر میں 12افسران کا تبادلہ اور تقرریاں

File Photo

سرینگر//جموں و کشمیر حکومت نے عوامی مفاد میں منگل کو انتظامیہ ، خاص کر جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈ میں بڑے پیمانے پر پھیر بدل کا حکم دیا ہے۔
جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ایک حکم نامہ کے مطابق، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں ایڈجسٹمنٹ کے احکامات کے منتظر قاضی مسعود (کے اے ایس) کوڈپٹی ڈائریکٹر، دیہی صفائی کشمیر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر، دیہی صفائی، کشمیر سید ندیم اقبال اندرابی(جے کے اے ایس)کو تبدیل کرکے محکمہ صنعت و تجارت کے ڈپٹی سیکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
انڈر سیکرٹری ، ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سرینگر جاوید احمد ملک(جونیر سکیل جے کے اے ایس) کو تبدیل کرکے ایڈمنسٹریٹو آفیسرجموں وکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
انڈر سکریٹری بی او پی ای ای صوربھی رائنا (جونیئر سکیل جے کے اے ایس) کو جموں وکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ میں انڈر سکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
جموں وکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ جموں میں ایڈمنسٹریٹو آفیسر،ممتا راجپوت، جونیئر سکیل جے کے اے ایس کا تبادلہ کر کے ضلع سوشل ویلفیئر آفیسر، جموں کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ جموں (سنٹرل) انیل کمار، جونیئر اسکیل جے کے اے ایس،کا تبادلہ کرکے جموں وکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ میں انڈر سیکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
سی ڈی پی او، بلاور پلکت دتہ، جونیئر سکیل جے کے اے ایس کا تبادلہ کر کے جموں وکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ میں انڈر سیکرٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر بانڈی پورہ عبدالرقیب بھٹ جونیئر سکیل جے کے اے ایس کا تبادلہ کرکے جے اینڈ کے سروسز سلیکشن بورڈ میں انڈر سیکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
کاشف الطاف بھٹ، جونیئر سکیل جے کے اے ایس، جو اس وقت جے اینڈ کے سروسز سلیکشن بورڈ میں انڈر سیکرٹری کے طور پر تعینات ہیں، کا تبادلہ کرکے ہاؤسنگ اور شہری ترقی کے محکمے میں انڈر سیکرٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
بلاک ڈیولپمنٹ آفیسرڈھنسل سعدیہ احمد جونیئر اسکیل جے کے اے ایس کو تبدیل کرکے ایڈمنسٹریٹو آفیسر، جے اینڈ کے سروسز سلیکشن بورڈ، جموں کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
جے اینڈ کے سروسز سلیکشن بورڈ میں انڈر سکریٹری ہرجیندر سنگھ کا تبادلہ کر کے سکل ڈولپمنٹ محکمہ میں انڈر سکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
جے اینڈ کے سروسز سلیکشن بورڈ کے ایڈمنسٹریٹو آفیسر الطاف حسین بھٹ کا تبادلہ کر کے ایڈمنسٹریٹو آفیسر، ڈائریکٹوریٹ آف آرکائیوز، آرکیالوجی اینڈ میوزیم، جموں و کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔
جے اینڈ کے سروسز سلیکشن بورڈ میں انڈر سکریٹری بشن داس کو تبدیل کرکےمحکمہ دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے انڈر سکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ میں انڈر سکریٹری رافعہ نبی کو تبدیل کرکے محکمہ سماجی بہبود کے انڈر سیکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔