عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں و کشمیر پبلک ورکس (آر اینڈ بی) ڈیپارٹمنٹ نے دو ایگزیکٹو انجینئروں کو اضافی ذمہ داریاں سونپی ہیں۔ حکومت کے ایک حکم نامے کے مطابق، انجینئر فیاض احمد وانی، ایگزیکٹیو انجینئر پی ڈبلیو (آر اینڈ بی) رفیع آباد، اپنے موجودہ فرائض کے ساتھ ساتھ ایگزیکٹیو انجینئر آر اینڈ بی ڈویژن سوپور کا اضافی چارج سنبھالیں گے۔
اسی طرح، انجینئر گلزار احمد، ایگزیکٹو انجینئر پی ڈبلیو (آر اینڈ بی) لنگیٹ کو ان کے موجودہ چارچ کے علاوہ آر اینڈ بی ڈویژن کپوارہ کی نگرانی کا کام سونپا گیا ہے۔
جموں و کشمیر حکومت نے دو ایگزیکٹو انجینئروں کو اضافی چارج سونپا
