عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر حکومت نے حکیم ثنااللہ اسپتال سوپور میںپیش آئے ایک واقعے کے بعد دو ڈاکٹروں کو معطل کر دیا اور ان کی نجی پریکٹس پر پابندی عائد کر دی۔ حکومت نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
حکومت کے حکم نامہ زیر نمبر115-JK(HME) 2025 کے مطابق ڈاکٹر انجم نذیرکنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ اورڈاکٹر طارق احمد ڈارمیڈیکل آفیسر کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ دونوں ڈاکٹرز کو اگلے احکامات تک ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز،جموںکے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔
حکومتی حکم میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ دونوں ڈاکٹرز جموں و کشمیر میں کہیں بھی نجی پریکٹس نہیں کر سکتے۔ اس کے علاوہ، حکومت نے سوپور کےحاکم ثناء اللہ اسپتال کے آپریشن تھیٹر کو سیل کرنے کا حکم دیا ہے، جو کہ تحقیقات مکمل ہونے تک بند رہے گا۔
سوپور نجی ہسپتال معاملہ : دو ڈاکٹر معطل،پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی
