عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر حکومت نے ایک اہم فیصلے کے تحت مقامی بلدیاتی اداروں کے لیے مخصوص پسماندہ طبقات (او بی سی) کمیشن کی مدت میں 28 فروری تک توسیع کر دی ہے۔ یہ کمیشن گزشتہ سال او بی سی کے لیے پنچایتوں اور شہری بلدیاتی اداروں میں ریزرویشن کا تعین کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔
ذرائع نےبتایا کہ حکومتِ جموں و کشمیر نے اس پینل کی مدت 28 فروری تک بڑھا دی ہے۔ اس سے قبل کمیشن کی مدت 31 دسمبر 2024 کو ختم ہو چکی تھی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ منتخب حکومت نے اس کمیشن کی مدت میں توسیع دی ہے۔ اس کمیشن کی سربراہی جسٹس (ریٹائرڈ) جنک راج کوٹوال کر رہے ہیں، جبکہ دیگر ممبران میں راج کمار بھگت (ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر) اور پروفیسر (ڈاکٹر) مہندر سنگھ بڈوال (سابق ڈین، SKUAST، جموں) شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق، کمیشن رواں ماہ کے آخر تک اپنی رپورٹ پیش کرنے کا امکان ہے۔” کمیشن کی رپورٹ جمع ہونے کے بعد پنچایتی اور میونسپل انتخابات کے انعقاد کی راہ ہموار ہو جائے گی۔