عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی// جموں و کشمیر کیلئے مالی سال 2024-25کے عبوری مرکزی بجٹ میں مرکزی حکومت نے37,277.74 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
مرکزی وزیرِ خزانہ نرملا سیتا رمن نے جمعرات کو عبوری بجٹ لوک سبھا میں پیش کیا، بجٹ آئندہ پارلیمانی انتخابات کے بعد نئی حکومت پیش کرے گی۔
عبوری بجٹ میں جموں و کشمیر کیلئے 37277 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس میں سے 35,619.30 کروڑ روپے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں وسائل کی کمی کو پورا کرنے کے لیے رکھے گئے ہیں۔
رواں سال اپریل-مئی میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات سے قبل وزیرِ اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کا یہ آخری بجٹ تھا۔