جموں// جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بتایا کہ جموں و کشمیر کو مختلف زمروں میں تین قومی پنچایت ایوارڈ ملے ہیں۔
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر نے ایک ٹویٹ کر کے بتایا،”جموں و کشمیر کو مختلف زمروں میں 3 قومی پنچایت ایوارڈ ملے ہیں۔ تمام ایوارڈ یافتہ پنچایتوں، منتخب نمائندوں اور گرام پنچایت سیرا اے (ادھم پور)، پھلمرگ (کپوارہ) اور فتح پورہ (بارہمولہ) کے عہدیداروں کو مبارکباد۔ اچھا اور معیاری کام جاری رکھیں”۔