عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں کے گڑی گڑھ علاقے میں جمعرات کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک پولیس اہلکار کی موت واقع ہوئی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ جموں کے گڑی گڑھ علاقے میں جمعرات کی صبح ایک موٹر سائیکل اور رنبیر سنگھ پورہ سے آرہی ایک ای بس کے درمیان ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
متوفی کی شناخت من پریت سنگھ ساکن بستی گوند پورہ کے طور پر کی گئی ہے جو جموں وکشمیر پولیس میں سلیکشن گریڈ کانسٹبل کے بطور تعینات تھا۔انہوں نے کہا کہ بس کو ضبط کیا گیا ہے اور بس ڈرائیور کی بھی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
جموں سڑک حادثے میں پولیس اہلکار کی موت واقع
