عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے پاکستان کو مالی امداد جاری رکھنے کے فیصلے کی تنقید کی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مالی امداد کو جموں اور کشمیر کے متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔
عمر عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کوایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔انہوں نے کہامجھے یقین نہیں ہے کہ “بین الاقوامی برادری” سوچتی ہے کہ برصغیر میں موجودہ کشیدگی میں کمی کیسے آئے گی جب آئی ایم ایف پاکستان کی مالی مدد کرتی ہے جس کو وہ پونچھ، راجوری،اوڑی، ٹنگہ ڈاراور بہت سے دیگر مقامات کو تباہ کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔
عمر عبداللہ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے کہ جب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت پاکستان کے اقتصادی اصلاحات کے پروگرام کے پہلے جائزے کو منظوری دی ہے، جس سے تقریباً 1 بلین امریکی ڈالر کی تقسیم ممکن ہو سکے گی۔
عمر عبداللہ کی آئی ایم ایف کے پاکستان کو مدد دینے کے فیصلے کی تنقید
