عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/سینئر صحافی اور ”دی ویک“ کے جموں و کشمیر بیورو چیف، طارق احمد بٹ منگل کی صبح سری نگر میں اپنے گھر پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق طارق بٹ کو آج صبح سینے میں درد محسوس ہوا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
انہوں نے بتایا کہ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج 11:30 بجے چھوٹا بازار، کانی کدل علاقے میں ادا کی جائے گی۔
دریں اثنا صحافت سے منسلک معتدد شخصیات نے طارق بٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی۔
سینئر صحافی اور ”دی ویک“ کے بیورو چیف طارق بٹ کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال